بلوچستان یونیورسٹی کالونی کے رہائشی فلیٹس میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونیورسٹی کالونی کے رہائشی فلیٹس میں دراڑیں پڑنے کا انکشاف، پرانے تعمیر شدہ فلیٹس میں رہائش پذیر پروفیسرز اور آفیسرز کی زندگیاں خطرے سے دوچار، فلیٹس کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سب سے بڑی اور قدیم جامعہ، بلوچستان یونیورسٹی کی رہائشی کالونی میں واقع پرانے رہائشی فلیٹس جس میں اساتذہ اوردیگر اسٹاف ممبران مقیم ہیں کی عمارتوں (بلاکس) میں حالیہ زلزلے سے دراڑیں پڑ گئیں ہیں جس سے وہاں رہائش پذیر پروفیسرز اور آفیسرز کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں .

مبینہ طور پر فلیٹس کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا ہے جو کہ معمولی زلزلے کی تاب نہ لا سکے اورکریک ہوگئیں جو کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتیں ہیں . متعلقہ ادارے فوری طور پرمذکورہ فلیٹس کا جائزہ لے کر کسی قسم کے ممکنہ حادثہ کی بروقت روک تھام کیلئے اقدامات کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہوسکے . . .

متعلقہ خبریں