بھارت نے ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کی، دوسری ٹیموں پر بھی ڈالرز کی بارش
![](https://9p8bd6.n3cdn1.secureserver.net/wp-content/uploads/2024/06/30-2-1-240x300.jpeg)
ورلڈ کپ کی رنر اپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالرز ملے جو پاکستانی روپوں میں 35کروڑ 67 لاکھ 67 ہزار بنتے ہیں .
آئی سی سی کے مطابق سیمی فائنلز تک پہنچنے والی دونوں ٹیموں افغانستان اور انگلینڈ کو بالترتیب 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو امریکی ڈالرز دیے گئے ہیں . سُپر8 مرحلے سے سیمی فائنل کے لیےکوالیفائی نہ کرنے والی 4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز دیے گئے ہیں .
اسی طرح میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو 31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز جب کہ 9ویں سے 12 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 ویں سے 20 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز دیے گئے ہیں . . .