3 بہنوں کا منفرد اعزاز، انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

لاہور(قدرت روزنامہ)پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں تین بہنیں پاکستان کی نمائندگی کریں گی . تین بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلےمیں ایک ساتھ شریک ہوں گی جوکہ ایک ریکارڈ ہے .

تین پاور لفٹر بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگئیں . ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی . بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوں بہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی جس کے لیے تینوں نے بھرپور محنت کی ہے . . .

متعلقہ خبریں