200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیرتوانائی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی جنوری 2025 میں سستی ہونے کی نوید سنادی . گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھاکہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا .

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں . اس موقع پر میزبان حامد میر نے انہیں یاد دلایا کہ مریم نواز نے الیکشن مہم میں وعدہ کیا تھاکہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی . اس پر اویس لغاری نے کہاکہ اگر200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے . . .

متعلقہ خبریں