304 روز ہ دھرنے کے بعد چمن کے عوام کا مطالبہ منظور ، بارڈر پر پرانا نظام بحال

چمن(قدرت روزنامہ)304 روز ہ دھرنے کے بعد چمن کے عوام کا مطالبہ منظور ، بارڈر پر پرانا نظام بحال ، تفصیلات کے مطابق چمن دھرنا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنیوالے عنایت کاسی نے چمن دھرنا اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چمن سے افغانستان آمد و رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ آج سے بحال ہوگا . ہمارے مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں .

زرائع کے مطابق حکومت اور دہرنا قیادت کے درمیان ایک اصولی سمجھوتہ ہونے جارہاہے، باڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلئے ایک میکانزم بنایا جائے گا، زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کے روزگار کیلئے بھی پرانی طریقہ کار پر ان کو آنے جانے کی اجازت دی جائے گی، دوسری جانب مذاکرات کی کامیابی کے بعد ہی گذشتہ رات کوئٹہ میں دھرنے کی گرفتار قیادت کو رہا بھی . 5جون کو پولیو ٹیم پر حملے اور کارسرکار میں مداخلت پرایف آئی آر میں نامزد کئیے گئے چمن دہرنا کے پانچ گرفتار رہنماؤں کو کوئٹہ کرائم برانچ سے رہا کر دیا گیا، اس وقت چمن چمن پرلت سٹیج پر بھی موجود تھے . . .

متعلقہ خبریں