ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ڈرامہ نگار کی بیٹی ٹک ٹاکر حجاب خلیل کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے . صارفین حجاب کی ویڈیوز پر منفی تبصرے کررہے ہیں جو انسٹاگرام پر وائرل ہیں . اسی حوالے سے اداکارہ سبینہ فاروق حجاب خلیل کے دفاع میں سامنے آگئیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی . اداکارہ نے لکھا 'ہم یہ تقریباً روز ہی خود سے اور دوسروں سے پوچھتے ہیں کہ انسانیت نہیں بچی کیا؟ خلیل الرحمان کی حرکتوں کا ان کی بیٹی سے کیا لینا دینا؟' سبینہ نے مزید لکھا 'صارفین حجاب کو کیوں بُلی کررہے ہیں؟ اس سب کا اس کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے، کیا مزہ آتا ہے دوسروں کی تکلیف سے محظوظ ہونے میں؟' انہوں نے مزید کہا کہ 'برائے مہربانی بچوں کی حرکتوں کو والدین کی اور والدین کی حرکتوں کو بچوں کی عزت اور بے عزتی نہ بنائیں' . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ سبینہ فاروق ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے حالیہ اسکینڈل پر ان کی بیٹی کو ٹرول کرنے والے سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں .
پولیس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والے گینگ کے ماسٹر مائنڈ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیاجب کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کر دی ہیں .
متعلقہ خبریں