ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال، ن لیگ نے کل ملک بھر میں یوم سیاہ اور دعائیہ تقریب منانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹرعبد القدیر خان کے انتقال پر مسلم لیگ(ن)پیر کے دن ملک بھر میں یوم سوگ منائے گی . اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محسن پاکستان کو ملک وقوم کے لئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا جائے گا .

پاکستان مسلم لیگ (ن)ملک بھر میں محسن پاکستان کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد کرے گی . شہباز شریف نے ملک بھر کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کو خصوصی محافل کے انعقاد کی ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما اورکارکنان ڈاکٹرعبد القدیر خان کیلئے فاتحہ خوانی کی خصوصی محافل میں شریک ہوں گے . . .

متعلقہ خبریں