انہوں نے دو شادیاں کیں، مگر پہلی ۔۔ جانیے عظمٰی بخاری اور ان کی فیملی سے متعلق وہ معلومات جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی سیاست دان اپنے منفرد انداز اور بحث و مباحثے کی وجہ سے نہ صرف پاکستانی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی جانے جاتے ہیں۔ اگرچہ انہیں اپنی سیاسی جماعت کا دفاع کرنا ہوتا ہے مگر سیاسی گرما گرمی میں یہ سیاست دان اپنا آپا کھو دیتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو کہ پاکستانی میڈیا پر کافی مشہور ہیں۔ اور عظمٰی بخاری بھی انہی میں سے ایک ہیں۔ اس خبر میں آپ کو مسلم لیگ ن کی رہنما عضمٰی بخاری کے بارے میں کچھ ایسی معلومات فراہم جو ہو سکتا ہے آپ نے پہلے نہیں سنی ہوں۔ پاکستاان مسلم لیگ ن کے ساتھ منسلک ہونے والی عضمیٰ بخاری نواز شریف کے ساتھ ساتھ بے نظیر بھٹو کو بھی اپنے لیڈر کے طور پر دیکھتی ہیں۔ 18 اگست 1976 کو پیدا ہونے والی عظمٰی بخاری کہتی ہیں کہ بے نظیر کے بعد اگر کوئی لیڈر ہے تو وہ صرف نواز شریف ہیں۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والی عظمٰی بخاری نے ابتدائی تعلیم اپنے شہر سے ہی حاصل کی، جبکہ انہوں نے 2001 میں پاکستان کالج آف لاء لاہور سے ایل ایل بی کیا ہے۔ عظمٰی کا تعلق ایک پڑھے لکھے گھرانے سے ہے والد بھی وکالت کے پیشے سے وابسطہ رہے اور لاہور ہائیکورٹ کے نامور وکلاء میں سے تھے۔ عظمیٰ گھر میں سب سے بڑی بہن ہیں جبکہ ان کی مزید 4 بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ عظمیٰ بخاری اپنے والدین سمیت پورے گھر والوں کی چہیتی ہیں۔
عظمٰی بخاری کے والد زاہد حسین بخاری 2020 میں انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال نے بیٹی کو شدید صدمہ پہنچایا تھا۔ عظمٰی اپنے والد کی پرچھائی ہیں، انہوں نے بیٹی کو گھر میں ڈکٹیٹر کی حیثیت دی تھی، یعنی والد کے بعد گھر میں عظمٰی بخاری ہی ڈانٹ سکتی ہیں۔ عظمٰی کی والدہ کہتی ہیں کہ یہ بہت اچھی بیٹی ہے، یہ شروع ہی سے سیاست میں شامل رہی ہے۔ سب کے اوپر عظمٰی کا رعب تھا، جس کو مرضی سزا، دے دے۔ والدہ کہتی ہیں کہ عظمٰی شروع ہی سے بڑی ذہین اور سمجھدار بچی ہے۔ سب کو پیاری بھی تھی اور اس کی ہر بات کو سب مانتے ہیں۔
میری بیٹی بہت بہادر ہے۔ عظمٰی اپنی دادی کے کافی قریب تھی اور دادی عظمٰی کو اپنے پاس سلاتی تھی۔ عظمٰی اپنی بیٹی کو پیار سے مانو بلاتی ہیں، مانو اپنی والدہ سے متعلق کہتی ہیں کہ ماما بہت اچھی ہیں مگر جب پیپرز ہوتے ہیں تو ماما پابندیاں لگاتی ہیں۔ ہمیں باہر جانے اور گھر آنے پر بھی سختی کرتی ہیں۔ بیٹے ابتسام نے انٹر پاس کر لیا ہے اور یونی ورسٹی کی زندگی میں قدم رکھ رہے ہیں۔ ابتسام کا کہنا ہے کہ ماما نے آگے بڑھنے میں اور صحیح فیصلے لینے میں بہت مدد کی ہے۔ ماما نے پڑھائی میں بھی کافی رہنمائی کی ہے۔ عظمٰی بخاری نے سمیع اللہ خان ہیں جو کہ رکن پنجاب اسمبلی بھی ہیں۔ سمیع اللہ خان سے عظمٰی بخاری کی دوسری شادی ہے۔ عظمٰی کی پہلی شادی جوانی میں ہوئی تھی لیکن عظمٰی کے مطابق شوہر اور ان کے بیچ طلاق کی وجہ شوہر تھے۔ عظمٰی اپنی پہلی شادی سے متعلق کہتی ہیں کہ سابق شوہر انہیں کہتا تھا کہ تم برقع پہنو، حالانکہ میں پہنتی تھی، اسے اس بات کا برا لگا تھا کہ میرے والد نے ان سے یہ کیوں کہا کہ میری بیٹی کا خیال رکھنا۔
سابق شوہر کہتے تھے کہ لوگ کہتے ہیں تمہاری بیوی کم عمر اور خوبصورت ہے۔ عظمٰی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی شادی بچانے کے لیے بہت کوشش کی، مجھے برا لگتا تھا کہ میرے والد سابق شوہر سے بار بار معافی مانگیں، وہ والد کو کہتا تھا کہ آپ مجھے سے معافی مانگے۔ میں 22 سال کی تھی جب بیٹی شدید بیمار ہوئی اس صورتحال میں میں نے شوہر سے کہا کہ بیٹی کو اسپتال لے جاؤ یا دوا لے آؤ تو وہ کہتے تھے کہ دانت نکل رہے ہیں اور کچھ نہیں۔