بلوچستان
قلات، 14 اگست کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے پر ضلعی افسران کو نوٹس جاری
قلات(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر قلات نے چودہ اگست کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے افسران کو وضاحت کے لئے طلب کرلیا۔ڈپٹی کمشنر قلات نے 14 اگست کو پاکستان کی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت نہ کرنے والے متعدد ضلعی افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان اہلکاروں بشمول انجینئرز اور تعلیمی سربراہان کو تین دن کے اندر اپنے غیر حاضری کی وجوہات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ افسران 14 اگست کی تقریبات میں غیر موجودگی کو قومی فرائض کی پامالی کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ تسلی بخش وضاحتیں موصول نہ ہونے پر تادیبی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔کمشنر قلات کی جانب سے نوٹس کی کاپیاں کوئٹہ میں اعلی حکام کو بھیج دی گئیں ہیں۔