بلوچستان

صدرآصف زرداری سے محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال


بلوچستان(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان میں ہونے والے حالیہ حملوں اور صوبے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت امن و امان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو بلوچستان میں ہونے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صدر مملکت کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔ صدر مملکت نے تخریب کاری کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زوردیا۔

متعلقہ خبریں