پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 10کیسز رپورٹ


لاہور(قدرت روزنامہ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں .
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق لاہور سے 5، راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 11 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا .


ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتے میں 54 کیسز جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے .
محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے .

. .

متعلقہ خبریں