لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی عدالت نے رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا .
لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی .
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتارکیا . ایف آئی اے نے ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا . مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں . عدالت اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرے .
عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی .