اسلام آباد، بھائی کو بچاتے 2 بہنیں بھی بارش کے جمع پانی میں کود گئیں، تینوں جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے . ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے علاقے ترنول میں پیش آیا ہے جہاں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بچوں کی موت واقع ہوگئی .

ریسکیو حکام نے بتایا کہ ترنول کے علاقے میں بارشوں کا پانی کھڑا تھا، جہاں ایک بچہ پھسل کر پانی میں ڈوبنے لگا تو اس کی 2 بہنوں نے بھی اسے بچانے کے لیے چھلانگ لگا دی . حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے تینوں بچوں کی موت واقع ہوگئی، جن کی میتیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں . . .

متعلقہ خبریں