وزیراعظم کی گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی، اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جائے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں پراجلاس ہوا .

اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے 5 سالہ تاریخی ترقیاتی پیکج پر بریفنگ دی گئی . وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اگلے5 سال میں گلگت بلتستان کی ترقی پر 370 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے، گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تمام قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے . مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نے قومی موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2021 اور قومی وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ پہاڑیوں میں ایک خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کا علاقہ قرار دیا جائے جبکہ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں وائلڈ لائف انفارمیشن سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دی گئی . بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف محمد باقری نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا . وزیراعظم نے معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ایران سرحد امن و دوستی کی سرحد ہے، بارڈر مارکیٹس کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق قانونی اور ضابطے کی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے . وزیراعظم نے کہا کہ دو اضافی سرحدی کراسنگ پوائنٹس کھلنے سے نقل وحرکت میں مزید آسانی پیدا ہوگی . . .

متعلقہ خبریں