صدر مملکت نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، وزیر اعظم عمران خان رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے . آرڈیننس کے مطابق یہ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ارکان پر مشتمل ہوگی، رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے .

رحمت للعالمین ﷺ اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب حقیقت میں بدلنے کے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کیلئے سیرت نبوی اور احادیث پر ریسرچ کرے گی . آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی سیرت نبویﷺ کو نصاب کا حصہ بنانے کیلئے متعلقہ ماہرین سے مشاورت کرے گی . واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں رحمت اللعالمین ﷺ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں