اس موقع پر صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سوالا کیئے ، صحافی نے پوچھا کہ آپ اگلی باری کس کی دیکھ رہے ہیں ؟ جس پر سابق صدر نے جواب دیا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہو گی . صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل کب تک جاری رہے گا ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جب تک معیشت مزید نیچے نہیں گرے گی احتساب کا عمل جاری رہے گا، ہمارے نزدیک تو یہ حکومت ہی نااہل ہے . احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران آصف زرداری نے فرد جرم کی بجائے بریت کی درخواست دائر کر دی ، وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فردجرم عائدنہیں ہوسکتی،نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعدکیس نہیں بنتا،مشکوک ٹرانزیکشن کیس نجی ڈیل ہے،اب نیب کے دائرہ اختیارمیں نہیں آتا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیں آپ کی درخواست قابل سماعت کیسے ہے؟وکیل نے جواب دیا کہ آصف زرداری پراختیارات کے ناجائزاستعمال کاالزام ہے نہ ہی رشوت لینے کا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلی باری پیپلز پارٹی کی ہے .
سابق صدر آصف علی زرادری 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت میں پیش ہوئے .
متعلقہ خبریں