صارفین کے لیے ایک اور سرپرائز ! وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا
واشنگٹن(قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا ہے کہ بجلی کی قیمتیں فورری طور نہیں بڑھائی جائیں گی۔ حکومت کو کچھ کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کرنا ہوگی، عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے اس معاملے پر بات چیت ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ نے یہ بات واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو جلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔
شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی تھی لیکن وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آ کر اس کو بچایا، ان کی جانب سے زراعت سمیت مختلف شعبہ جات میں کئے جانے والے انقلابی اقدامات کی وجہ سے پاکستانی معیشت پانچ فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کریگی۔
