”بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں“وزیر اعظم کی اہلیہ پر ذاتی حملے، عامر لیاقت نے مریم نواز کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی ہماری ماں جیسی ہیں، وزیراعظم کی اہلیہ پر ذاتی حملوں پر ڈاکٹر عامر لیاقت مریم نواز پر برس پڑے . ڈاکٹر عامر لیاقت نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ مریم صاحبہ ہم نے آپ کے گھر کی عورتوں کو جو سیاست میں نہیں کچھ نہیں کہا، بشریٰ بھابھی ہماری ماں جیسی ہیں، میں الگ ہوا ہوں لیکن خان صاحب اور بھابھی کی عزت کے لئے کھڑا ہوں، وہ جادو ٹونہ کرتیں تو گھر سے بھاگنے والی پر اس کا زیادہ اثر ہوتا ،کہاں پاک پتن کی درویش اور کہاں جھوٹی جعلساز .

انہوں نے مزید لکھا کہ مریم صاحبہ کاش خان صاحب اس عینک والے جن کی قدر کرتے تو آپ کو بتاتا جن ہوتے کیا ہیں؟ متنبہ کرتا ہوں ایک درویش صفت عورت کی ذات پر مزید ہذیان بکا تو چھپے ہوئے تمام اقطاب، اولیا اور ابدال بابا فرید گنج شکر اور نظام الدین اولیا کی اس مریدنی کی بھگوڑی دشمن کو حکم الہی سے گمنام کر دیں گے . ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہا کہ جنوں نے بھی سن لیا ہے کہ آپ نے ان کو بھی جعلی دستاویزات کی طرح للکارا ہے، چڑھ گئے نا تو بستر جاتی عمرہ سے اڑتا ہوا راوی میں غرق ہو جائے گا، بدتمیزز، نا ہنجار، جاہل مطلق اور لڑاکا، حق خطیب کو کہہ دیا ہے ان کی سانس پھول گئی مگر مسلسل چھو چھو کر رہے ہیں حالانکہ مریم صاحبہ کی بات پر تو چھی چھی کرنا چاہیے تھا میں نے چھی چھی کا وظیفہ شروع کر دیا ہے، چلو بھائی لوگوں بھابھی کی عزت کے لئے سب مریم صفدر کو ٹیگ کرکے لکھیں ”چھی چھی گندی بات“ . ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ وہ وظائف پڑھتی ہیں تم کرپشن کرتی ہو، وہ رحمان کا نام لیتی ہیں تم بے ایمان کی طرف دار، وہ ایک پارسا خاتون تم مستند جھوٹی، وہ راہ دکھاتی ہیں تم ہمیشہ بہکاتی ہو، وہ کردار کی کھری تم کلیبری کی منحوس گھڑی، وہ اذکار میں مصروف تم انکار کی داعی، وہ خدا کی طرف بلاتی ہیں تم نواز شریف کی طرف . انہوں نے مزید لکھا کہ مریم صفدر کا منتر، انتر منتر جنتر بندر، ایک سمندر میرے اندر، مر جائیں سارے میرے حریف، نواز شریف نواز شریف . .

متعلقہ خبریں