ٹیوٹا نے کرولا کراس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
انڈس موٹرز نے کرولا کراس کی قیمت میں 8 سے 9 لاکھ روپے کمی کر دی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انڈس موٹرز نے اپنی مشہور گاڑی ’ کرولا کراس‘ کی پہلی سالگرہ کے موقع پر صارفین کیلئے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیاہے جو کہ محدود محدت کیلئے ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا پاکستان نے فیس بک کے آفیشل پیج پر جاری پیغام میں کہا کہ گاڑی کی قیمت میں 8لاکھ روپے سے 9 لاکھ روپے تک کمی کر دی گئی ہے ، قیمت میں کمی گاڑیوں کی محدود تعداد پر کی گئی ہے ۔
Corolla Cross HV High
کمپنی کی جانب سے کرولا کراس ایچ وی ہائی (Corolla Cross HV High) کی قیمت 98 لاکھ 49 ہزار روپے سے کم کر کے 89 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی گئی ہے ، اس گاڑی کی قیمت میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ۔
Corolla Cross HV MID
ٹیوٹا نے کرولا کراس ایچ وی ایم آئی ڈی (Corolla Cross HV MID) کی قیمت میں 8 لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے قیمت 85 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 93 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی تھی ۔
Corolla Cross Petrol High
انڈس موٹرز نے کرولا کراس پیٹرول ہائی (Corolla Cross Petrol High) کی قیمت میں 9 لاکھ روپے کی کمی کر دی ہے جس کے بعد قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہو کر 79 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔
Corolla Cross Petrol Low
کمپنی نے کرولا کراس پیٹرول لو (Corolla Cross Petrol Low) کی قیمت 9 لاکھ کم کرتے ہوئے 72 لاکھ 99 ہزار روپے کر دی ہے جبکہ اس سے قبل یہ گاڑی 81 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی تھی ۔