امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ کہتےہیں جمہوریت اورپارلیمنٹ آگے ہونی چاہیے، مگر یہی لوگ پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں . حافظ نعیم الرحمان کے مطابق پارلیمان میں موجوداکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی . یہ ہمیشہ اقتدارمیں آکر پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں . امیر جماعت اسلامی کے مطابق ملک کوامن،جمہوری آزادی،سستی بجلی ،مضبوط معیشت کی ضرورت ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام پارلیمان میں ہونے والے کھیل کی مذمت کرتے ہیں .
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بولیاں لگ رہی ہیں، خرید و فروحت ایک بارپھر جاری ہے، ہر بار یہ چند چہرے ہی خرید و فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں .
متعلقہ خبریں