گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری شدہ سامان برآمد کیا . پولیس تھانہ سٹی پسنی نے مقدمہ فرد نمبر 66/2024 بجرم 457/380 ت پ میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق ولد محمد عمر (سکنہ وارڈ 5، پسنی) کو گرفتار کیا .

ملزم کے قبضے سے دو چوری شدہ موبائل فون برآمد کر لیے گئے . ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن افسر کے حوالے کر دیا گیا . تربت پولیس نے بھی ایک کامیاب آپریشن میں ملزم طارق ولد فیض محمد (سکنہ کلگ، تربت) کو گرفتار کیا . ملزم کے خلاف تھانہ سٹی تربت میں مقدمہ فرد نمبر 161/2024 بجرم 34، 394 ت پ درج کیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے . ضلع پنجگور میں پولیس نے تسپ اور سریکوران کے علاقوں میں دو اہم کاروائیاں کیں . پہلے آپریشن میں ملزم عبدالرحمن ولد نواز علی (سکنہ بونستان، پنجگور) کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی . دوسرے آپریشن میں منشیات فروش ملزم الطاف حسین ولد محمد وارث (سکنہ تسپ، حال وشاپ سریکوران) کو گرفتار کیا گیا . ان کے خلاف مقدمات فرد نمبر 38/2024 بجرم 34، 392 ت پ اور فرد نمبر 65/2024 بجرم 9(1)BCNSA/3 درج کیے گئے ہیں . مکران پولیس کی ان کامیاب کاروائیوں نے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور عوام کو یقین دلایا گیا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے ایسی کاروائیاں جاری رہیں گی . . .

متعلقہ خبریں