آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی کتنے مسودے بنے تھے؟نیا پنڈورا باکس کھول دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے احتساب جاری رہے گا . عمران خان کیا صورتحال سنبھالیں گے انہوں نے تو اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں .

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی چیف کی تقرری سے متعلق ہمارا مؤقف ہے کہ یہ حکومت ہے ہی نااہل ، آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے وقت بھی پانچ مسودےبنے تھے، مجھے علم نہیں ہے کہ فیصلہ تبدیل ہوگا یا برقرار رہے گا، اللہ خیر کرے گا . آصف زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ صورتحال کیا سنبھالیں گے، انہوں نے اپنے سیاستدان ہی مشکل سے سنبھالے ہوئے ہیں . سابق صدر کا کہنا تھا کہ اگلی باری پیپلزپارٹی کی ہوگی جب تک معیشت مزید نیچے نہ آجائے یہ احتساب کے عمل کا سلسلہ جاری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں