ڈالر ملکی تاریخ کی بُلند ترین سطح پر جا پہنچا! معاشی ماہرین نے پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(قدرت روزنامہ) انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا، نئی قیمت 171 روپے 18 پیسے مقرر۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد171 روپے 18 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 171روپے 5 پیسے تک ٹریڈ ہوا۔ معاشی ماہرمحمد سہیل کے مطابق ڈالر سکوک بانڈز کی میچیوریٹی پر 1 ارب ڈالر کی ادائیگی آج ہونا ہے۔

سرمایہ کاروں کی نظریں اہم پوسٹ کے نوٹسیفیکشن پر لگی ہوئی ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 ماہ میں ڈالر 18 روپے 90 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ۔ڈالر مہنگا ہونے سے تمام درآمدی اشیا بھی مہنگی ہورہی ہیں ۔

WhatsApp
Get Alert