اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے بڑھ کر 172 روپے ہے . سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 7 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 171 روپے 13 پیسے سے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے . دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی . 100 انڈیکس 1111.90 پوائنٹس بڑھ گیا . زبردست تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کی 11 حدیں بحال ہوئیں . پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 2.57 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور زبردست تیزی کے باعث 1ارب 50 کروڑ 13 لاکھ 1 ہزار 659 شیئرز کا لین دین ہوا جبکہ تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو 150 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا . معاشی ماہرین کے مطابق سیاسی حالات میں بہتری کے سبب انویسٹرز نے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی بڑھ چڑھ کر خریداری جس کے باعث انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا . . . .
کراچی(قدرت روزنامہ) ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی .
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے بڑھ کر 171 روپے 20 پیسے ہے .
متعلقہ خبریں