پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں جلسے کیلیے درخواست دائر کردی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے لیاقت باغ میں جلسے کے لیے ہائی کورٹ راولپنڈی بینج میں درخواست دائرکردی .
ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کل پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسے سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا .

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری امیر افضل نے ہائی کورٹ بینچ میں درخواست دائر کی .
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کی اجازت کےلیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے تاہم جواب نہیں دیا جارہا . آئین کے تحت پرامن سیاسی جلسہ ہمارا قانونی حق ہے . لیاقت باغ یا بھاٹہ چوک منڈی میں جلسے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے . انتظامیہ کے احکامات کی پابندی کریں گے اور 28 ستمبر کو پرامن جلسہ ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں