الیکشن مسئلے کا حل نہیں، نواز شریف آج خاموش رہے تو کل جوابدہ ہونا پڑیگا: شاہد خاقان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی عدالتوں کی حدود کیا ہوں گی، یہ ترمیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے . لاہور کی نجی یونیورسٹی میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کسی سینیٹرز نے آئینی ترمیم نہیں دیکھی، جو ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ عوام کے سامنے رکھیں، دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں پڑھے بغیر قانون پاس ہوتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ کسی کو اندازہ ہی نہیں کہ آئینی کورٹس کی حدود کیا ہوں گی، ترمیم اس لیے لانا چاہتے ہیں کہ ایک شخص چیف جسٹس نہ بن سکے . شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اپنے راستے سے ہٹ گئے ہیں، نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں ہے، اگر وہ خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا . انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مسئلے کا حل نہیں، الیکشن چوری کر لیے جاتے ہیں، اب لیڈر شپ کا امتحان ہے کہ ملک چلانا ہے کہ نہیں . . .

متعلقہ خبریں