پی آئی اے کا ترکیہ کیلیے فلائٹ آپریشن عارضی طور معطل


کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا .
ذرائع کے مطابق استنبول ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کو انوینٹری اور سلاٹ کی عدم ادائیگی کے باعث 28 ستمبر سے پی آئی اے نے اپنا آپریشن بند کیا ہے .


پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز 13 اکتوبر تک ترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہوگی .
واضح رہے کہ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کے لیے آپریٹ کرتا ہے، آپریشن معطل ہونے سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں