ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے . وزیراعظم شہباز شریف انتظامات کا جائزہ لینے خود جناح کنونشن سینٹر پہنچے جہاں انہیں وزارت خارجہ کے حکام اور چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے بریفنگ دی گئی . ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ 2 روزہ اجلاس میں 12 ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے جن میں چین، روس، بیلاروس، قازقستان،کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم شامل ہیں . ایران کے اول نائب صدر جبکہ بھارتی وزیر خارجہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے . اس کے علاوہ منگولیا کے وزیراعظم اور ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے چیئرمین بھی شرکت کریں گے . وزیراعظم شہبازشریف رکن ممالک کے وفود کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے . شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا .
متعلقہ خبریں