اسلام آباد

نجی کالج کے طالبہ کیساتھ منسلک من گھڑت ویڈیو کا واقعہ، مقدمہ درج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے نجی کالج میں مبینہ ذیادتی کی جھوٹی خبر کا نشانہ بننے والی طالبہ سے منسلک وائرل وڈیو کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
طالبہ سے منسلک فیک وڈیو پر تھانہ ڈیفنس اے میں مقدمہ ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق سوشل میڈیا پر طالبہ کیساتھ مبینہ زیادتی کی خبر وائرل ہوئی، واقعہ کی تصدیق کیلئے طلبا وطالبات سے دریافت کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق لڑکی اور اسکے والدین نے واقعے کی مکمل تردید کی، والدین نے کہا بیٹی 2 اکتوبرکوگھر میں گری،گہری چوٹ آئی، 11اکتوبر تک اسکا علاج اتفاق اورجنرل اسپتال میں ہوا۔
متن ایف آئی آر کے مطابق ڈاکٹرز نے لڑکی کو 15 دن کا بیڈ ریسٹ تجویز کیا ہے، بیٹی چوٹ لگنے کے بعد کالج یا کہیں اور نہیں گئی، جھوٹی وڈیو پھیلا کر خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا، اس وائرل ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق اشتعال دلوا کر طلبا کو احتجاج پر مجبور کیا گیا، مشتعل افراد نے کالج میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی۔

متعلقہ خبریں