پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس کی جانب کامیاب سفر جاری، ریکارڈ سطح پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 2 ماہ لگا تار سرپلس ریکارڈ ہوتے ہوئے 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا جبکہ ستمبر 2023 میں کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا .

ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 310 فیصد بہتری آئی . اگست 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس دیکھا گیا تھا . رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 92 فیصد کم ہوا . مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.24 ارب ڈالر تھا . . .

متعلقہ خبریں