کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں کارروائیاں ، 86 کلو سے زائد منشیات برآمد، 7 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 13 کارروائیوں میں86.92 کلو سے زائدمنشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے . ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں کراچی، اسلام آباد، کوئٹہ، حب، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، گوجرانوالہ میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 66 کلو چرس،18 کلو540گرام آئس برآمدکرلی گئی .

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک کلو182گرام ویڈ،1 کلو ہیروئن،44 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباءکوبھی منشیات فروخت کرنےکااعتراف کیا ہے . ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے . . .

متعلقہ خبریں