ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور انکے شوہر کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیے لگایا گیا روٹ توڑنے کی کوشش کی ہے .
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے .


پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی، ایمان مزاری کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے اور گالم گلوچ کی .
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمان مزاری اور ان کے شوہر نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں . واقعہ صبح زیرو پوائنٹ کے قریب پیش آیا جب ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچایا جارہا تھا .
پولیس ذرائع کے مطابق ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا تم مجھے نہیں روک سکتے . پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ گیسٹ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے .
پولیس کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر مقدمہ درج کر رہے ہیں، کارِسرکار میں مداخلت اور اسٹیٹ گیسٹ کی سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا گیا .

. .

متعلقہ خبریں