اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی .
جیل ذرائع کے مطابق تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی 25 اکتوبر تک لگائی گئی تھی .


ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو سیکیورٹی وجوہات پر جیل میں ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی تھی .
اڈیالہ جیل میں یہ پابندی دہشت گرد حملے کے پیشِ نظر عائد کی گئی تھی . جیل ذرائع کے مطابق جیل میں فرضی مشقوں کے باعث ملاقاتوں پر پابندی عائد تھی .

. .

متعلقہ خبریں