تفصیلات کے مطابق لاہور آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں اور عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہے . ڈیفنس کے اطراف ایئرکوالٹی انڈیکس 1917، ماڈل ٹاؤن میں 718 تک پہنچ گیا . شہرکا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس چھ سو پچاس ریکارڈ کیا گیا . لاہورمیں فضائی آلودگی کی شدت میں کمی لانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب متحرک ہیں . مریم نواز نے اسموگ کی روک تھام کیلئے بھارتی پنجاب کے ہم منصب کو خط لکھنےکا فیصلہ کرلیا . شہرمیں ہنگامی بنیادوں پر کئے گئے اقدامات کی نگرانی بھی خود کریں گی . اسموگ کے تدارک کیلئے لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت اہم شاہراہوں پر ناکے لگا دیئے گئے . دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور جرمانے جاری ہیں . اب تک 1400 گاڑیاں بند کی جاچکیں . ایک کروڑ روپے تک جرمانے ہوچکے . شہر کے گرد گرین رنگ بنانے کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں . صوبائی حکومت نے پودا لگاو پیسہ بناؤ منصوبہ لانے کا بھی فیصلہ کرلیا . 5 سال میں 30 کروڑ پودے لگائے جائیں گے . یہی نہیں بلکہ اسکولوں میں کارپول ان شروع کی جائے گی، الگ الگ کے بجائے3 سے 4 طلبا ایک ہی گاڑی استعمال کریںگے . اس حوالے سے محکمہ ماحولیات نے نجی اسکولوں کو بھی ہدایت جاری کردی ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے زہریلی ہوائیں آنے کے بعد لاہور میں خوفناک صورتحال ہے . شہر میں اس وقت سانس لینا بھی محال ہے .
متعلقہ خبریں