پاکستان

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف


پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر 2027تک آرمی چیف رہیں گے،مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا۔
ترمیمی بل منظور ہونے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر2027 تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے۔ پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑی، اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا۔
وزیر دفاع سے صحافی نے سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ڈیل ہورہی ہے۔ جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں، میں نے تو آپ سے سنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تقدیر تب بدلے گی جب ہم خود ٹھیک ہوں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی جہاں بھی موجود ہیں مجھے اس پر کمنٹ نہیں کرنا۔

متعلقہ خبریں