اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کوئٹہ ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی شدید مذمت . وزیراعظم کی جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا .
وزیراعظم کی زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت . وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب . وزيراعظم شهباز شريف نے كها كه معصوم اور نہتے شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے دہشتگردوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی . دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے حکومت اور سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں .
. .