اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کرلے، حرا سومرو
اگر شوہر میری اور بچوں ضروریات پوری کرے اور خیال رکھے تو مجھے شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ حرا سومرو کا کہنا ہے کہ اگر ان کا شوہر ان کی اور بچوں ضروریات پوری کرے اور ان کا خیال رکھے تو انہیں شوہر کی دوسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حرا سومرو نے مردوں کے دوسری شادی کے حق کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے تو عورت کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
اداکارہ کے مطابق عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ چار شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔
View this post on Instagram
حرا سومرو نے مزید کہا کہ اگر ان کا اپنا شوہر دوسری شادی کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور ان کی اور بچوں کی ضروریات کو سمجھ کر انہیں پورا کرتا ہے تو انہیں اس فیصلے پر کوئی اعتراض یا دکھ محسوس نہیں ہوگا کیونکہ ان کا شوہر ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے اور اگر اسلام اسے 4 شادیوں کی اجازت دیتا ہے تو بیویاں نہیں روک سکتیں۔
یاد رہے کہ حرا سومرو کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہی ہیں ان حالیہ ڈرامہ ’تیرے بن‘ جس میں ان کے کردار کو بہت سراہا گیا تھا۔
حقیقی زندگی میں حرا شادی شدہ ہیں اور دو بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے درمیان بہترین توازن قائم کر رکھا ہے اور اپنے ہر پراجیکٹ میں خوب دلچسپی سے اداکاری کرتی ہیں۔