آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، کینگروز نے مقررہ 20 اووز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے . پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 اور عباس آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا . آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 19.4 اوورز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی . آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بولنگ کرنے والے حارث رؤف نے اس میچ میں اہم سنگ میل بھی عبور کیا . میچ میں 4 وکٹیں لینے والے حارث رؤف مشترکہ طور پر پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں . حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں . قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں . اس کے علاوہ حارث کی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں، آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر کے بہترین اعداوشمار ہیں . اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے . واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی پیر کو کھیلا جائےگا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا .
ہفتے کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی .
متعلقہ خبریں