پاکستان

تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے،مذاکرات کیلئےکل تک کاوقت ہے:عمران خان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیصل چودھری نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ہمارا احتجاج ضرور ہوگا،ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا،میڈیا کا گلہ دبایا گیا ہے میری بات چلنے پر پابندی ہے،سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے اگر کل تک مذاکرات کے حوالے سے بات آگے بڑھتی ہے تو ٹھیک ہے۔ورنہ ہمارا احتجاج ضرور ہوگا۔ احتجاج پر ایک ارب روپے کے اخراجات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا گیا،میڈیا کا گلہ دبایا گیا ہے میری بات چلنے پر پابندی ہے،سوشل میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں،سیاسی جماعتیں ملک کو اکٹھا رکھتی ہیں،9 مئی کے بعد میں نے دوسری دفعہ احتجاج کی کال دی ہے،مذاکرات کل تک آگے بڑھے تو احتجاج نہیں جشن ہوگا۔میں نے کل تک مذاکرات کیلئے وقت دیا ہے۔
فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔مذاکرات انہی سے ہونگے جن کے پاس اصل طاقت ہے،کوئی ڈیل نہیں ہورہی مذاکرات ہمارے مطالبات پر ہونگے،ہمارے مطالبات تسلیم کئے جائینگے تو احتجاج کال آف ہوگا۔میں نے ہمیشہ پر امن احتجاج کی کال دی ہے۔ہمیں جلسے نہیں کرنے دیئے جاتے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *