اسلام آباد

کیا گلگت بلتستان سے بھی قافلے اسلام آباد احتجاج کے لیے روانہ ہوں گے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس مارچ میں ہنزہ سے کرنل عبیداللہ بیگ، حلقہ 3 گلگت سے سید سہیل عباس اور اسکردو سے راجا زکریہ کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکنان اور ورکرز تمام ضلعوں سے شامل ہوں گے، ہر ضلع سے عوام پورے جوش و خروش کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوں گے تاکہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جاسکے۔

رہنماؤں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی ذمہ داری ادا کریں اور لانگ مارچ میں شرکت کریں تاکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مارچ کا حصہ بنیں کیونکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز اسی دھرنے سے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اگر حقیقی آزادی کا خواب پورا ہوا تو گلگت بلتستان کے مسائل کا حل بھی یقینی ہوگا۔

سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور پی ٹی آئی کے رہنما خالد خورشید نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں 24 نومبر کو ہونے والے دھرنے میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے۔
اپنے ایک بیان میں خالد خورشید نے کہا کہ عمران خان نے 24 نومبر کو دھرنے کی کال دی ہے، گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ وفادار رہے ہیں۔ جب گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو عوام نے لانگ مارچ میں بھرپور حصہ لیا تھا،اب ایک بار پھر وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی وفاداری ثابت کریں۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کے وفادار لوگ ہیں، اور ان کا ماننا ہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک کامیاب ہوگی تو گلگت بلتستان کے مسائل بھی حل ہوں گے، اس بار گلگت بلتستان کے ہرضلع سے قافلے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہوں گے اور یہ لانگ مارچ گلگت بلتستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہوگا۔
پی ٹی آئی کے سابق ترجمان علی تاج نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے ہزاروں لوگ قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے، سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں 24 نومبر کی صبح گلگت سے قافلہ روانہ ہوگا جو شام کو اسلام آباد پہنچ جائے گا۔جس کے لیے تیاریاں بھی جاری ہیں،۔تاریخی لانگ مارچ کا قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا جو اپنے پہلے لانگ مارچ کا ریکارڈ بھی توڑ دے گا۔
اس مارچ میں ہنزہ سے کرنل عبیداللہ بیگ، حلقہ 3 گلگت سے سید سہیل عباس اور اسکردو سے راجا زکریہ کے ساتھ بڑی تعداد میں کارکنان اور ورکرز تمام ضلعوں سے شامل ہوں گے، ہر ضلع سے عوام پورے جوش و خروش کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوں گے تاکہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا جاسکے۔
رہنماؤں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنی ذمہ داری ادا کریں اور لانگ مارچ میں شرکت کریں تاکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی جاسکے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس مارچ کا حصہ بنیں کیونکہ ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز اسی دھرنے سے ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اگر حقیقی آزادی کا خواب پورا ہوا تو گلگت بلتستان کے مسائل کا حل بھی یقینی ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *