بند کی جانیوالی پشاور موٹروے کھول دی گئی، پی ٹی آئی کارکنان پہنچنا شروع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موٹروے ایم ون پشاورٹول پلازا جو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دی گئی تھی، پولیس کی جانب سے اچانک کھول دی گئی ہے۔
موٹروے ایم ون پشاورٹول پلازا کھولے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان پشاورٹول پلازا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں موٹروے پولیس کی جانب سے موٹروے ایم ون پشاور کو ٹول پلازا سے ہرقسم کے ٹریفک کے لیے مکمل طور بند کر دیا گیا تھا۔
اس حوالے سے موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹروے دھند کے باعث بند کردی گئی ہے، دھند میں کمی کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان کے حکم پر 24نومبر(آج) کو پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی جانب احتجاجی کال کے باعث جڑواں شہروں میں کاروبار زندگی عملاً معطل ہے۔ دونوں شہروں کی مرکزی شاہراہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور فیض انٹرچینج کوبند کر دیا گیا ہے۔جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔