اسلام آباد

پی ٹی آئی احتجاج: اسپتال میں لائے گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سامنے آ گئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پر تشدد احتجاج کے دوران متضاد دعوؤں کے بعد اسپتال میں لائے گئے جاں بحق افراد اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق تفصیل سامنے آ گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے پی ٹی آئی کے 12 ورکرز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ پی ٹی آئی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے 8 ورکز کے مارے جانے کا دعویٰ کیا۔
ادھر بدھ کو پولی کلینک اسپتال حکام نے احتجاج کے دوران پولی کلینک میں لائے گئے زخمیوں اور مارے جانے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمیوں کو لایا گیا ہے۔
پولی کلینک حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں میں زیادہ افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا، جنہیں گولیاں لگی تھیں۔
واضح رہے کہ منگل کو پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ اسلام آباد میں بلیو ایریا سے ہوتا ہوا ڈی چوک کی جانب بڑھا جہاں سیکیورٹی اہلکاروں اور پی ٹی آئی کے حامیوں کے درمیان دن بھر مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوتی رہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *