ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں (کل) سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں (کل) جمعہ سے اتوار تک آندھی کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ (آج) جمعہ کو ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے باعث جمعہ کی شام سے اتوار تک لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق آندھی اور تیز بارش کے باعث فصلوں کی کٹائی والے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے . رپورٹ کے مطابق مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، پشاور، وزیرستان میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے . جمعہ کی شام سے اتوار تک گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے . . .

متعلقہ خبریں