کیا ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں کی جاری ہیں کہ بالی ووڈ کی اس جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔
ابھیشیک اور ایشوریہ میں علیحدگی کی خبروں کے درمیان ایک ایسی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس نے افواہوں کو مزید ہوا دی ہے کہ اس جوڑی نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ ’گلوبل ویمنز فورم‘ کے ایک ایونٹ میں شرکت کی جس کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، ویڈیوز میں انہیں اسٹیج پر آتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایشوریا رائے اسٹیج پر آئیں تو پس منظرمیں لگی اسکرین پر انکا نام اور پیشہ لکھا نظر آنے لگا، اسکرین پر ان کا نام لکھا تھا ’ایشوریا رائے، انٹرنیشنل اسٹار‘۔
اداکارہ کے نام کے ساتھ ’بچن‘ نہ لگائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ ایشوریا نے باضابطہ طور پر بچن اپنے نام سے ہٹا دیا ہے، اس طرح طلاق کی افواہوں نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا۔
جہاں بیشتر صارفین یہ کہہ رہے تھے کہ اس جوڑی کی طلاق ہو گئی ہے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے باضابطہ طور پر نام کے آگے سے بچن نہیں ہٹایا کیونکہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے نام کے آگے ابھی تک ان کے نام کے آگے ’بچن‘ کا سر نیم موجود ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو ایشوریا کو سوشل میڈیا سے ان فالو بھی کردیا تھا۔
یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن نے اپریل 2007 میں شادی کی تھی۔ ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی تھی۔