پاکستان

ملک میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل، شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی برسات

پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دو دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل ہوگیا ہے۔ شمالی بلوچستان میں موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پہاڑوں پربرف باری کا سلسلہ 29 نومبرسے 2 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
پاک افغان سرحدی علاقے بارش برسانے والے سسٹم کے زیرِ اثر ہیں۔ دوسری جانب آج سے 2 دسمبر تک اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کی صورتحال بہتر ہونے لگی۔ آلودہ شہروں میں ملتان کا آج پہلا نمبر ہے۔
صبح سویرے ایئرکوالٹی انڈکس دو سو باہتر تک پہنچ گیا۔ خیبرپختونخوا کا دوسرا نمبرجہاں اے کیو آئی دو سو تین ریکارڈ کی گیا جبکہ اے کیو آئی دو سو سولہ کے ساتھ لاہور کا تیسرا نمبر ہے۔
گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے بعد پنجاب کے علاقوں میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *