لاپتہ افراد بازیابی کمیشن،دو لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کی ہدایت پر قائم لاپتہ افراد بازیابی کمیشن نے کوئٹہ میں چوتھے دن کی سماعت مکمل کرلی جمعہ کو کمیشن میں دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت ہوئی دو لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے افغانستان کے جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوئی ایک لاپتہ شخص کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیا گیا . محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے چوتھے روز لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت کی کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل الر حما ن کررہے ہیں جمعہ کو کمیشن میں دس لاپتہ افراد کے کیسز کی سما عت ہوئی چوتھے روز کی سماعت کے دوران دو لاپتہ افراد کا سراغ مل گیا، راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹے کے افغانستان کیبلگرام جیل میں قید ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ نوشکی سے لاپتہ ایک شخص کا کیس لاپتہ کے زمرے میں نہ انے پر خارج کردیا گیا,کمیشن چار روز کے دوران 46لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کر چکا ہے،،اس دوران دو لاپتہ افراد کے بازیا ب کی تصدیق ہوئی،دو لاپتہ افراد کا سراغ ملا جبکہ ایک لاپتہ شخص کا کیس خارج کیا گیا کمیشن 10روزہ سماعت کے دوران مجمو عی طور پر117لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کریگا .

. .

متعلقہ خبریں