ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو (قدرت روزنامہ) ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان مزاری کی آپس میں ہونے والی ٹوئٹر پر گفتگو بارے باتیں کرتے رہے . روس کے دارالحکومت میں افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے ماسکو مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول کر نجی باتیں کرتے رہے جس کی ریکارڈنگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ریکارڈنگ کے مطابق ایک پاکستانی سفیر نے دوسرے کو ایک لطیفہ سناتے ہوئے شیریں مزاری اور ان کی بیٹی ایمان زینب کے درمیان ٹوئٹر پر ہونے والی بحث دکھائی .

ایک سفیر نے کہا کہ ان کی شیریں مزاری سے اچھی دوستی رہی ہے، وہ بائیں بازو کے نظریات رکھتی تھیں لیکن ہمیشہ سے ان کا سٹائل جارحانہ رہا ہے . پاکستانی سفارتکاروں کی سوشل میڈیا پر چغلیوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے عالمی پلیٹ فارم پر پاکستان کی رسوائی قرار دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں