جی ایچ کیو حملہ کیس: شاہ محمود قریشی سمیت مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان کا فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت 100 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔
دوران سماعت استغاثہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 23 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر دی، جس پر عدالت نے نوٹس جاری کردئے۔
عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید نو ملزمان پر فرد جرم عائد کی، سماعت کے دوران شیری مزاری، راجہ راشد حفیظ، خادم حسین، ذاکر اللہ، عظیم اللہ خان، میجر طاہر صادق، مہر محمد جاوید، چوہدری آصف، منیر پر فرد جرم عائد کی گئی۔
ملزمان شاہ محمود قریشی، کرنل اجمل صابر راجہ، سکندر زیب نے فرد جرم کی شیٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔
ملزمان نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمارے خلاف ثبوت ناکافی ہیں، ہماری 265 ڈی کی درخواست پر پہلے سماعت کی جائے، درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد فرد جرم شیٹ پر دستخط کریں گے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی میں عدالت پیش کیا گیا۔
فرد جرم میں بغاوت، دہشت گردی، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور سازش کے الزامات ہیں۔عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *