ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اہم پیشرفت سے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نان ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 17.6 فیصد اضافے کے ساتھ 4.02 ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.73 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں بہتری اضافے کی بنیادی وجہ قرار پائی ہے۔ رواں مالی سال میں برآمدات میں مثبت رجحان بین الاقوامی منڈیوں میں اعتماد کی بحالی کی علامت ہے۔ انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں 31 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انجینئرنگ کے شعبے میں صنعتی مشینری، ٹرانسپورٹ کا سامان، آٹو پارٹس اور ربڑ کے ٹائروں کی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی جبکہ زیورات اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 100 فیصد سے لے کر 530 فیصد تک غیر معمولی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *