کراچی ، زہرخورانی سے 6 افراد بیہوش، ایک دم توڑ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ)ابراہیم حیدری میں ایک گھر سے 6 افراد بیہوشی کی حالت میں ملے۔ پولیس کے مطابق دوران علاج ایک بے ہوش شخص شاہین ولدعزیز دم توڑ گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے پیش آیا ۔
چھیپا انفارمیشن بیورو کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ بیہوش ہونے والوں میں ریحانہ نامی خاتون اور ایک نومود بھی شامل ہیں، معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، متاثرہ افرا کے ہوش میں آنے کے بعد ان کے بیانات کی روشنی میں بھی تحقیقات کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *